26 جولائی 2026 - 03:07
دائیں بازو کے اسلام دشمن صہیونی وزیر کا گھر ڈرون حملے کی زد میں آ گیا

صہیونی ذرائع نے سینیچر اور اتوار کی درمیانی شب صہیونی ریاست کے دائیں بازو کے انتہاپسند اور اسلام دشمن و عرب دشمن وزیر وزیر داخلہ کے گھر پر ڈرون حملے کی رپورٹ دی ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ صہیونی میڈیا نے اطلاع دی کہ ایک ڈرون صہیونی ریاست کے وزیر داخلہ ایتامار بن گویر کے گھر کے قریب جا لگا ہے جس کے بعد سیکیورٹی فورسز کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

اسرائیلی چینل i14 نے خبر دی کہ پولیس اور متعلقہ سیکیورٹی اداروں نے تفتیش اور تحقیقات کا عمل شروع کر دیا ہے۔

صہیونیوں نے اس لمحے تک ڈرون کی نوعیت اور اسے چلانے والے فریق، یا اس سے جانی نقصان یا مادی نقصان کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔

اس حملے کی تفصیلات کی جانچ کے لئے سیکیورٹی اور تکنیکی تحقیقات جاری ہیں اور سرکاری حکام نے ابتدائی تحقیقات کے نتائج پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha